21 جون، 2006، 8:30 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامي

عراقي امور كو عراقي عوام اور حكومت كے سپرد كرنے اورغاصبوں كے انخلاء كے بعدعراقي كي مشكلات حل ہوجائيں گي

عراقي امور كو عراقي عوام اور حكومت كے سپرد كرنے اورغاصبوں كے انخلاء كے بعدعراقي كي مشكلات حل ہوجائيں گي

رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عراق ميں مرجعيت كے اہم نقش كي تعريف كرتے ہوئے كہا كہ عراقي امور كو عراقي عوام اور حكومت كے سپرد كرنے اورغاصبوں كے انخلاء كے بعدعراقي عوام كي مشكلات حل ہوجائيں گي

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عراق كي اعلي انقلابي كونسل كے سربراہ اور عراقي اتحاد كے سربراہ سيد عبد العزيز حكيم كے ساتھ ملاقات ميں حكيم خاندان كي قربانيوں ، محنتوں اور مشقتوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے آيت اللہ شہيد باقر حكيم كي جد وجہد كو ناقابل فراموش قرارديا رہبر معظم نے عراق ميں مرجعيت كے اہم نقش كي تعريف كرتے ہوئے كہا كہ عراقي امور كو عراقي عوام اور حكومت كے سپرد كرنے اورغاصبوں كے انخلاء كے بعدعراقي عوام كي مشكلات حل ہوجائيں گي رہبر معظم نے عراق ميں عوامي حكومت كي تشكيل پر اپني خوشي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ عراق ميں قانوني اداروں كي تشكيل ايك تاريخي اور اہم اقدام ہے رہبر معظم نے عراق ميں قومي اور مذہبي اتحاد كوعراق كي سالميت كے لئےاہم قرارديا سيد عبدالعزيز حكيم نے بھي اس ملاقات ميں عراق كي موجودہ صورتحال سےرہبر معظم كو آگاہ كيا

News ID 342501

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha